ٹوبہ ٹیک سنگھ، ہسپتال میں ان ڈور مریضوں کو سو فیصد مفت سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر خورشید خالد

پیر 2 اکتوبر 2017 18:53

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر خورشید خالد نے کہا ہے کہ سپتال میں ان ڈور مریضوں کو سو فیصد مفت سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آصف حمید سلیمی بھی موجود تھے،میڈیا کوارڈی نیٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ عرصہ نو ماہ سے ہسپتال میں بہت بہتری آئی ہے ،ان ڈور مریضوں کو ہر قسم کی ادویات مکمل طور پر مفت فراہم کی جارہی ہے،ہسپتال میں وافر مقدار میں ادویات موجود ہیں،ہسپتال میں اس وقت چار سرجن،چار فزیشن،چارگائنی ڈاکٹرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،ہسپتال میں اس وقت گائنی وارڈ اور ہیپاتائٹس وارڈز میں مریضوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے جن کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ہسپتال میں گردے واش کرنے کی 5مشینیں کام کر رہی ہیں،نئی ڈیجٹل ایکسرے مشین بھی جلد ہی آجائے گی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو بہت جلد پورا کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں تمام انتطامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :