فورٹ عباس، اسسٹنٹ کمشنر عمران ممتاز خان سیال کی یوم عاشور کے جلوس کی نگرانی، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 2 اکتوبر 2017 18:53

فورٹ عباس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنر عمران ممتاز خان سیال کی ڈی ایس پی زبیر خان بنگش کے ہمراہ یوم عاشورکے جلوس اور محفل کی سیکورٹی کی نگرانی کی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او چوہدری ندیم اقبال، چیف آفیسر ٹی ایم اے اختر علی چوہان ، ٹریفک پولیس ، مسلح پولیس کے دستے ، محکمہ واپڈا ، ٹیلیفون سمیت دیگر سرکاری محکمہ جات کی طرف سے متعین کردہ آفسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔

جلوس کے روٹس پر سخت نگرانی اور سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ جن میں واک تھرو گیٹس ، سی سی ٹی کیمروں اور میٹل ڈیٹیکٹر کا بھی استعمال کیا گیا اس کے علاوہ ٹی ایم اے کی طرف سے جلوس کے تمام روٹس پر صفائی ستھرائی اور بھرپور حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا باحفاظت مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمران ممتاز خان سیال اور ڈی ایس پی زبیر خان بنگش نے تمام ملازمین کو اپنی اپنی ڈیوٹی تندہی سے سرانجام دینے پر پولیس ملازمین اور دیگر محکمہ جات کے آفسران و ملازمین کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ میں فورٹ عباس کے شہریوں ، علماء کرام ، ممبران ضلعی امن کمیٹی چوہدری مسعود طاہر اور دیگر تمام لوگوں کے بھرپور تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :