پٹرولیم مصنعوعات کی قیمتو ں میں ظالمانہ اضافہ غریب عوام سے سراسر نا انصافی کی مترادف ہے ‘ یاسمین راشد

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرولیم مصنعوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں ایک نیا مہنگائی کا طوفان آئے گا

پیر 2 اکتوبر 2017 18:43

پٹرولیم مصنعوعات کی قیمتو ں میں ظالمانہ اضافہ غریب عوام سے سراسر نا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنعوعات کی قیمتو ں میں ظالمانہ اضافہ غریب عوام سے سراسر نا انصافی کی مترادف ہے ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرولیم مصنعوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں ایک نیا مہنگائی کا طوفان آئے گا ، ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ، ٹماٹر کے بحران پر حکومت قابوپانے میں بے بس ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نواز حکومت غریبوں کا خون چوس رہی ہے ، مہنگائی بے روزگاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے ، حکومت ہر محاذ پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکا م ہو چکی ہے ، حکمرانوں کی عیاشیاں اور لوٹ مار کی سزا غریب عوام بھگت رہے ہیں ، پٹرولیم مصنعوعات کی قیمتیں فوری طور پر واپس لی جائے ، انہوں نے کہا کہ جس دن سے نواز حکومت اقتدار میں آئی ہے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ وہی کی وہی ہے حکومتی تمام دعوے اور نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہے عوام آج بدحال اور عوام خوشحال ہو چکے ہے ،حکمران کرپٹ ٹولہ عوام کی نہیں صرف شریف خاندان کی خوشحالی چاہتا ہے ، ترقی کے تمام تر دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے ، 83ارب ڈالر کا قرضہ قوم پر لادھ دیا ہے عوام پر ٹیکسوں کی بارش کر دی گئی ہے ،عوام کے جینے کا حق حکمرانوں نے چھین لیا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکمران غریبو ں کا معاشی قتل کر رہے ہیں ، غربت میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام غربت کے ہاتھو ں تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں بے حس حکمران ٹولہ سب اچھے کا راگ الاپ رہا ہے ہر طرف کرپشن اور لوٹ ما ر کا بازار گرم ہے ،عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے شریف خاندان اپنی تجوریاں بھر رہا ہے ۔