پرویز رشید نے سا بق وزیراعظم نواز شریف کو مظلوم قرار دے دیا

جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہ دینا اوپن ٹرائل نہیں ہائی جیک ٹرائل ہے ،ہائی جیک کس نے کیا یہ سپریم کورٹ بتائے گی ، میڈیا سے گفتگو

پیر 2 اکتوبر 2017 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے سا بق وزیراعظم نواز شریف کو مظلوم قرار دے دیا پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ آئین پرعمل درآمد کرواناسپریم کورٹ کاکام ہے ایک مجرم بھاگ گیااورایک مظلوم عدالت میں پیش ہوا ہے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر جب ان سے سوال کیا گیا کہ ’’ پرویز مشرف کے بھاگنے میں آپ ہی کے ایک ساتھی چودھری نثار کا ہاتھ ہے جس پر سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چودھری نثار ہماری مدد نہیں کرسکے ان کی کیا مدد کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بدقسمتی رہی ہے کہ اقتدار کسی اور کے پاس ہوتا ہے اوراختیار کوئی اوراستعمال کرتا ہے جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہ دینا اوپن ٹرائل نہیں ہائی جیک ٹرائل ہے ،ہائی جیک کس نے کیا یہ سپریم کورٹ بتائے گی ،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوریت کیلئے ہم نے اپنی کوشش کی،آج ہم اس کی قیمت ادا کررہے ہیں۔