مسئلہ کشمیر پر پاکستانی عوام،کشمیریوں اور تارکین وطن کو متحد ہونا ہوگا،

مشترکہ ذمہ داری ہیکہ کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلائیں ،بیرون ملک مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں مثبت انداز میں وکالت کریں صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا سیمینار سے خطاب

پیر 2 اکتوبر 2017 17:42

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اکتوبر2017ء) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی عوام،کشمیریوں اور تارکین وطن کو متحد ہونا ہوگا،یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، کہ کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلائیں ،بیرون ملک مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں مثبت انداز میں وکالت کریں۔

(جاری ہے)

پیر کو صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی عوام ، کشمیریوں اورتارکین وطن کو متحد ہونا ہوگا،مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل بھرپور توجہ طلب ہے۔

بیرون ملک مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں مثبت انداز میں وکالت کریں،یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلائیں۔