پل کی تعمیر کیلئے ہمار ے بارے میں احتجاج کا تاثر غلط ہے ،چوہدری پرویز اشرف

ہم تعمیر وترقی کیخلاف نہیں ،صرف برنالہ پل محکمہ شہرات بھمبر کا ٹینڈرنگ کا پراسس شفاف نہیں ہے ، رہنماء پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

پیر 2 اکتوبر 2017 17:18

برنالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء) چوہدری پرویز اشرف سابق وزیر و سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے پیپلز ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ ہم نے کبھی بھی پل کی تعمیر کیلئے احتجاج کیا ہو بلکہ ہم تعمیر وترقی کے خلاف نہیں صرف برنالہ پل محکمہ شہرات بھمبر کا ٹینڈرنگ کا پراسس شفاف نہیں ہے اور اسکی کیلکو لیشن غلط کی گئی تھی اور پیپرز ٹمپرنگ بھی کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ پل کی تعمیر پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اس پراسس پر مندرجہ قوائد و ضوابط پر عمل درآمد بے حد ضروری ہے ۔مقامی قیادت کی طرف سے مختلف بیانات آئے کہ ہم پل کیخلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمبٹیں گئے لیکن شاید انکو یہ پتہ نہیں کہ پیپلز پارٹی آج تک آہنی ہاتھوں سے مقابلہ کرتی آئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ شہرات کے اعلی آفیسران نے ایک کمیٹی تشکیل دی انکی رپورٹ کے مطابق انہوں نے رپورٹ کو تین چار دن پہلے جاری کیا کہ یہ ٹینڈر کی کیلکولیشن غلط ہے اور ایکسین شہرات کو لکھا کہ یہ کوئی اتنا پیچیدہ معاملہ نہیں تھا میٹرک اور ایف اے کا طالب علم بھی اگر کیلکو لیشن کرتا تو بات سامنے آجاتی ۔

کمیٹی نے کہا کہ اس ٹینڈر کے اندر جو بھی کرپشن ہوئی اسکو درست کر کے کم ریٹ والے ٹھیکیدار کو پل کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا جائے جسکا جائز حق بنتا ہے اسکو ری ٹینڈرنگ کر کے ٹھیکہ دیا جائے ۔ ہم حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کی بنائی کمیٹی کی رپورٹ شائع کی جائے تاکہ عوام الناس بھی اس معاملے سے باخبر ہوں ،انہوں نے کہا کہ ہم سے زیادہ تعمیر ترقی کسی نے نہیں کروائی ہو گئی پانچ سالوں میں100 کلومیٹر روڈز تعمیر کروائیں اور دو ارب سے زائد کے تعمیراتی کام کروائے گے جن میں سے کچھ ابھی تک باقی ہیں جن پر رکاوٹیں بھی رکھی گئیں لیکن یہ کام ضرور ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ آج کی ہڑتال جو انتقامی تبادلہ جات کے خلاف ہوئی وہ بھی ایک مثال ہے جس میں طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ہمارے پانچ سالہ دور حکومت میں انتقامی تبادلہ جات نہیں کیے گئے ۔