ایران کی فرانس اور کینیڈا میں دہشتگرد حملوں کی مذمت

پیر 2 اکتوبر 2017 16:56

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے فرانس اور کینیڈا میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے گزشتہ رات فرانسیسی شہر 'مارسی' اور کینیڈا کے شہر 'ایڈمنٹن' میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ہے۔بہرام قاسمی نے کہاکہ دنیا بالخصوص علاقائی ممالک دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اور موثر اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :