ڈائر یکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی بلوچستان تبادلے کے خلاف درخواست خارج

پیر 2 اکتوبر 2017 16:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈائر یکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی بلوچستان تبادلے کے خلاف درخواست خارج کر دی عدالت نے قراردیاکہ ایسے معاملات کے لیے براہ راست اعلی عدلیہ سے رجوع نہیں کیا جاسکتاسروس ٹربیونل سے رجوع کریں۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈی جی فوڈ پنجاب نور الامین مینگل کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار 2001 میں بطور اسسٹنٹ کمشنر بھرتی ہوا اب تک اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیئے۔

(جاری ہے)

اب 28 اگست 2012 کی پالیسی کے تحت اسکا بلوچستان تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے قانونی نقطہ اٹھایا ایڈمنستریتو گروپ سے تعلق رکھنے کی بنا پر اس پالیسی کا اس پر اطلاق نہیں ہوتا لہٰذاعدالت کے 12 ستمبر کے تبادلے کے احکامات کو غیر قانونی قرار دے عدالت نے قراردیا کہ آئین کے آرٹیکل 212 کے تحت ایسے معاملات براہ راست اعلیٰ عدالتوں میں لائے نہیں جا سکتے۔محکمانہ پالیسی کے تحت کوئی ملازم 3 سال سے زائد عرصہ تک ایک پوسٹ پر تعینات نہیں رہ سکتا۔ عدالت نور الامین مینگل کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی۔