اسرائیلی حکومت نے یہودی کالونی ’گیلو‘ کے جنوب مشرق میں ایک نئی کالونی بسانے کی تیاری شروع کردی

پیر 2 اکتوبر 2017 15:14

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء) اسرائیلی عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت مشرقی بیت المقدس میں پہلے سے قائم ’گیلو‘ یہودی کالونی کے جنوب مشرق میں ایک نئی کالونی بسانے کی تیاری کررہی ہے جس میں کم سے کم تین ہزار مکانات تعمیر کئے جائینگے ۔نئی یہودی کالونی کو ’گرین گیلو‘ کا نام دیا جائیگا۔

اس کالونی کیلئے فلسطینیوں کی نجی اراضی غصب کی جائیگی جس میں ابتدائی طور پر تین ہزار مکانات تعمیر کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’گرین گلو‘ یہودی کالونی کا منصوبہ آخری تنظیمی مراحل میں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’منوس‘ نامی ایک گروپ توسیع پسندانہ منصوبے میں سرگرم ہے جس کیلئے ساڑھے تین لاکھ شیکل کے اشتہار جاری کیے گئے ہیں۔ اس گروپ کی طرف سے یہویوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ’گرین گیلو‘ میں مکان کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد اپنے لئے مکانات کی پیشگی بکنگ کرسکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس میں قائم ’بسغات زئیو‘ کالونی میں 122 مکانات کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :