کینیڈا میں حملہ آور کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس افسر اور چار راہ گیر زخمی

حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا،پولیس افسرکی حالت خطرے سے باہر ہے،رپورٹ

پیر 2 اکتوبر 2017 14:03

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء) کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ایک شخص نے اپنی گاڑی (شیورلیٹ) کے ذریعے ایک پولیس چوکی حملہ کر دیا۔ بعد ازاں حملہ آور نیچے اترا اور قریب موجود ٹریفک پولیس افسر کو چاقو کے واروں سے زخمی کر ڈالا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کارروائی کے بعد حملہ آور ایک ٹرک میں بیٹھ کر فرار ہو گیا اور اس دوران سڑک پر چلنے والے چار راہ گیروں کو کچل کر زخمی کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی سواری کی اگلی سیٹ پر داعش تنظیم کا پرچم رکھا ہوا تھا۔ایڈمنٹن میں پولیس کے ترجمان روڈ کنیچ نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی پولیس افسر کی حالت تشویش ناک نہیں ہے البتہ اس کارروائی کے ساتھ بطور "دہشت گردی" نمٹا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان روڈ کے مطابق حملہ آور گاڑی کے ذریعے پولیس افسر کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ ہوا میں اڑتا ہوا 15 فٹ دور جا گرا۔

حملہ آور سواری سے اترا اور چاقو سے پولیس افسر پر متعدد وار کیے اور پھر شمال کی سمت اسٹریٹ 92 کی جانب پیدل فرار ہو گیا۔ وہاں پہنچ کر اس نے ایک ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور پھر طوفانی رفتار سے ٹرک دوڑاتے ہوئے چار راہ گیروں کو زخمی کر ڈالا۔

متعلقہ عنوان :