شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کی تعمیر سے مجموعی طور پر 83.4 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، منصوبہ 30 ارب روپے کی لاگت سے 5 سال میں مکمل کیا جائے گا

پیر 2 اکتوبر 2017 13:43

شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کی تعمیر سے مجموعی طور پر 83.4 میگاواٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء) شمالی وزیر ستان میں کرم تنگی ڈیم کی تعمیر سے مجموعی طورپر 83.4 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق منصوبہ 30 ارب روپے کی لاگت سے 5 سال میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں16380 ایکڑ اور دوسرے مرحلے میں 68 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو گی۔ ڈیم کی بلندی 322 فٹ اور اس میں پانی کی مجموعی گنجائش 12 لاکھ ایکڑ فٹ ہو گی۔ یو ایس ایڈ اس منصوبے کے لئے مالی معاونت کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :