بھارت کے شہر ممبئی میں بھگدڑ کے دوران خاتون کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 اکتوبر 2017 12:40

بھارت کے شہر ممبئی میں بھگدڑ کے دوران خاتون کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیو ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اکتوبر 2017ء) : بھارتی شہر ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر گذشتہ روز بھگدڑ مچ گئی ۔ اس بھگدڑ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ بھگدڑ مچنے کی وجہ تو تاحال معلوم نہیں ہو سکی البتہ دو دن قبل ہونے والی اس بھگدڑ میں ایک خاتون کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس بھگدڑ کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ان میں سے ایک ویڈیو بھگدڑ مچنے کے دوران ہی کچھ افراد کے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی بھی تھی۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی صارفین نے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر انسانیت کہاں مر گئی ہے؟ کہ ایک مرتی ہوئی خاتون کو بھی کچھ درندہ صفت انسانوں نے جنسی طور پر ہراساں کر ڈالا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ کچھ سفاک لوگوں نے بھگدڑ میں جان کی بازی ہارنے والے افراد بالخصوص خواتین کے پرس چُرائے اور ان کے سونے کی زیورات بھی چوری کر لیے۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس کے کمشنر نکیت کوشک کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ ممبئی پولیس کے انڈر آتا ہے البتہ وہ بھی اس حوالے سے تحقیقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :