موسمی تغیرات کراچی پہلا، آزاد کشمیر دوسرا ہزارہ بیلٹ تیسرا خطرناک ترین علاقہ قرار

پاکستان کے 145 شہر موسمی تغیرات کے سبب خطرات سے دوچار ،اسلام آباد میں نقصانات کا اندازہ کراچی کے مقابلے میں نصف ہے شہروں کو سیلاب،زلزلہ،تودے گرنے ،سونامی،طوفان کے خطرات کاسامنا،عالمی بینک نے کلائمیٹ چینج پروفائل آف پاکستان جاری کردی

پیر 2 اکتوبر 2017 12:36

موسمی تغیرات کراچی پہلا، آزاد کشمیر دوسرا ہزارہ بیلٹ تیسرا خطرناک ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء) پاکستان کے 145چھوٹے بڑے شہر موسمی تغیرات کے سبب خطرات سے دوچار ہیں،شہروں کو سیلاب،زلزلہ،تودے گرنے ،سونامی،طوفان کے خطرات کاسامنا ہے عالمی بینک نے پاکستان میں موسمیاتی تغیرات کے سبب ممکنہ طور پر پیدا ہونے والے خطرات کی نشاندہی اور ان سے ہونیوالے ممکنہ نقصانات پر مشتمل کلائمیٹ چینج پروفائل آف پاکستان جاری کر دی ہے ۔

عالمی بینک کی تازہ ترین رپور ٹ کلائمیٹ چینج پروفائل آف پاکستان میں کراچی شہر کو خطرناک ترین شہروں میں پہلا، آزاد کشمیر کو دوسرا اور ہزارہ بیلٹ کو تیسرا خطرناک ترین علاقہ قرار دیا گیاہے ۔کراچی کے مقابلہ میں اسلام آباد میں موسمی تغیرات کے سبب خطرات اور نقصانات کا اندازہ کراچی کے مقابلے میں نصف ہے۔

(جاری ہے)

، ورلڈبینک کی طرف سے انٹرنیشنل کلائمیٹ ٹیکنالوجی ایکسپرٹ قمر الزمان چوہدری جنہوں نے دنیا کے متعدد ممالک کی کلائمیٹ پروفائل تیار کی ہے نے پہلی بار پاکستان کو درپیش خطرات پر مشتمل یہ پروفائل تیار کی ، جس کے مطابق کراچی خطرناک ترین شہر قرار دیا گیا ہے کراچی شہر کو درپیش خطرات کی درجہ بندی30بتائی گئی ہے کراچی کوسیلاب ، تودے گرنے سے تباہی ، زلزلہ ، سونامی کا خطرہ ہے ، آزاد کشمیر کے علاقہ ہٹیاں اور مظفر آباد کو درپیش خطرات کی درجہ بندی23طے کی گئی ہے ان دو شہروں کے خطرات میں سیلاب ، تودے گرنے سے تباہی ، زلزلہ ، کچھ علاقہ میں خشک سالی اور طوفان کے خطرات شامل ہیں ۔

جن39چھوٹے بڑے شہروں میں موسمی تغیرات کے سبب خطرات کی شرح16سے لیکر13تک کے درمیان ہے ان میں ہنگو، مالاکنڈ، اسلام آباد، اورکزئی ایجنسی، جھل مگسی، بھمبر، تھرپارکر، لاڑکانہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، ساہیوال، نارووال، جھنگ، ٹانک، سبی، لورالائی، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، راجن پور، لودھراں، لیہ، خوشاب، قصور، خانیوال، جہلم، پشاور، قلعہ سیف اللہ، کیچ، عمر کوٹ، سانگھڑ، چنیوٹ، وہاڑی، پاکپتن، منڈی بہائوالدین، لاہور، کوہستان، کوہاٹ، سائوتھ وزیرستان شامل ہیں ۔بہاولپور، حافظ آباد،بہاولنگر،، بھکر، کرک، کوہلو، ٹانک، چاغی، واہشک، ژوب کو بھی سیلاب، زلزلہ اور خشک سالی جیسے خطرات کا سامنا ہے ۔