یوم ِ عاشور ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں

ہفتہ 30 ستمبر 2017 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2017ء) صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے یومِ عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم ِ عاشور ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ شہدائے کربلا کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑاور ان کے جانثار ساتھیوں نے عظیم مقصد کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تاریخ اسلام کا درخشاں باب رقم کیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کربلا صبر و تحمل، رواداری، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے جس پر عمل پیرا ہوکر پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ۔فخر اسماعیل ؑ امام عالی مقام ؑ نے اپنی بے مثال قربانی سے اسلام کو نئی زندگی عطا کی۔محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں درس دیتا ہے کہ امام حسین ؑکے نقش قدم پر چلتے ہوئے باطل قوتوں کا مقابلہ کریں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں اسوہ حسینی ؑپر عمل کرتے ہوئے باطل کے خلاف ڈٹ جانے اور حق کا ساتھ دینے کا درس دیتاہے۔ رانا مشہود نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت اما م حسین ؑکے راستے پر چلتے ہوئے ہی عدم برداشت کا خاتمہ ممکن ہے۔