اتحاد امت اورشخصی آمریت کے خلاف جدوجہد پیغام شہادت حسین ہے، لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ،اسداللہ بھٹوکاٹھٹہ،بدین،مٹیاری میں شہادت حسین کانفرنس سے خظاب
ہفتہ 30 ستمبر 2017 20:29
(جاری ہے)
بلدیاتی ادارے کرپشن و لوٹ مارکے مراکزاور ہرشہر تباہی کی منظر کشی، میرٹ کا قتل، جمہوریت کرپشن کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ خانوادے رسولؐ امام حسین نے میدان کربلا میں قربانی دیکر اسلامی نظام کے نفاذ اور شخصی آمریت کے خلاف جدوجھد کا درس دیا، جماعت اسلامی معاشرے کے تمام طبقوں کی نمائندگی کرتی ہے اللہ کی مدد اور عوام کی طاقت سے یزیدیت کے خلاف اور حق کے غلبہ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، نواز شریف سیاسی بیان بازی کے بجائے عوام کو کلیئر بتائیں کہ ان کیخلاف کون سازش کررہا ہے،عوام کو عدلیہ اور فوج کیخلاف بھڑکانے کی بجائے وہ عدالتوں میں موجود مقدمات کا مقابلہ کریں اور خود کو کلیئر کروائیں تو ان کیلئے اچھا ہوگا۔
۔بدین: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی اسدللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے کہا ہے نااہل وزراء کو یزدیت کی پرچار کرنے والے لوگ پارٹی کا صدر بنانے کی کوشش کررہے ہیںجوکہ عدالتوں میں حاضر ہونے کو تیار نہیں ہیںلوگوں پر ٹیکس لگانے والے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اربوں روپوں کی کرپشن کی ہے وہ نیب کے سامنے پیش ہونے کو تیار نہیں ہیںان خیالات کا اظہار انہوں جماعت اسلامی ضلع بدین کی جانب سے العباس ہال بدین میں منعقد ہونے والی ایک روزہ تربیت گاہ بعنوان شہادت حسین کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یزیدیت آج بھی ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کی صورت میں موجود ہے اس لیے عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے حضرت امام حسین نے اپنا سر تو کٹوایا لیکن جابر حکمرانوں کے سامنے سر نہ جھکایاانہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کررہی ہے ملک میں عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتی ہے کرپٹ ٹولے نجات جماعت اسلامی دلاسکتی ہیں ایسا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں جو کہ شریعت محمدی کے مطابق ہو اس کے بعد جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ بتائیں کہ اپنی دس سالا اقتدار میں کیا کام کیا ؛اگر آپ کو پانچ ہزار سال تک حکومت مل جائے تو لیکن عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتے انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی کا منشور ہے روٹی ،کپڑا ،مکان،لیکن عوام کو اب تک نہ مکان ملا نہ روٹی ملی اور نہ گھر ملا ہے یہ صرف کھوکھلے نعرے صرف میڈیا تک محدود ہیں پی پی پی کی موجودہ سندھ حکومت مٰیں سندھ کے تمام تعلیمی ادارے تباہ کی دہانے پر پہنچ چکے ہیں سندھ میں تعلیم کا بیڑا غرق کردیا گیا سندھ بھر میں تعلیم ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود بند پڑے ہوئے اسکول نہ کھولے جاچکے ہیں اسی فیصد بچے تعلیم سے محروم ہورہے ہیں اور جہاں تعلیم سرگرمیاں جاری ہیں وہاں فرنیچر اور پانی اور درسی کتابوں کی سہولت موجود نہیں ہے اور سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر کی کمی اور ادویات کی سہولت میسر نہیں جس کی وجہ مریض دربدر ہورہے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ آپ کی حکومت کے دن پورے ہوچکے ہیں سندھ حکومت نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری ،بدامنی،مفلسی کے سوا کچھ نہیں دیا اب کامیابی نظام مصطفی میں مضمر ہے جماعت اسلامی ہی نے غریب عوام کے ہاتھ تھامے ہوئے ہیں آج امت مسلمہ کو ایک جگہ متحد کرنے کی ضرورت ہے اور جماعت اسلامی انقلاب برپا کرے گی اس موقع صوبائی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو،صوبائی نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن،ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی دیگر نے بھی خطاب کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.