زمینوں پر غیر قانونی قبضے کا الزام، اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے علی ریاض کیخلاف ایف آئی آر درج

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 ستمبر 2017 20:11

زمینوں پر غیر قانونی قبضے کا الزام، اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر2017ء) اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے علی ریاض کیخلاف ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے رہائشی یاسر نے بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے علی ریاض کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ یاسر کا موقف ہے کہ ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے علی ریاض نے اس کی 18 کینال سے زائد زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ جبکہ اس کی زمین پر مسلحہ افراد بھی بٹھائے گئے ہیں۔ یاسر نے پولیس کو درخواست کی ہے کہ اس کی زمین  سے غیر قانونی قبضہ چھڑوایا جائے۔