شخصی آمریت کیخلاف جدوجہد پیغام شہادت حسین ہے،موروثی سیاست ملک میں کرپشن کی طرح ایک ناسور کی شکل اختیار کرگئی ہے، جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکرٹری لیاقت بلوچ
ہفتہ 30 ستمبر 2017 20:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ خانوادے رسولؐ امام حسین نے میدان کربلا میں قربانی دیکر اسلامی نظام کے نفاذ اور شخصی آمریت کے خلاف جدوجھد کا درس دیا، جماعت اسلامی معاشرے کے تمام طبقوں کی نمائندگی کرتی ہے اللہ کی مدد اور عوام کی طاقت سے یزیدیت کے خلاف اور حق کے غلبہ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، نواز شریف سیاسی بیان بازی کے بجائے عوام کو کلیئر بتائیں کہ ان کیخلاف کون سازش کررہا ہے،عوام کو عدلیہ اور فوج کیخلاف بھڑکانے کی بجائے وہ عدالتوں میں موجود مقدمات کا مقابلہ کریں اور خود کو کلیئر کروائیں تو ان کیلئے اچھا ہوگا۔
۔بدین: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی اسدللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے کہا ہے نااہل وزراء کو یزدیت کی پرچار کرنے والے لوگ پارٹی کا صدر بنانے کی کوشش کررہے ہیںجوکہ عدالتوں میں حاضر ہونے کو تیار نہیں ہیںلوگوں پر ٹیکس لگانے والے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اربوں روپوں کی کرپشن کی ہے وہ نیب کے سامنے پیش ہونے کو تیار نہیں ہیںان خیالات کا اظہار انہوں جماعت اسلامی ضلع بدین کی جانب سے العباس ہال بدین میں منعقد ہونے والی ایک روزہ تربیت گاہ بعنوان شہادت حسین کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یزیدیت آج بھی ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کی صورت میں موجود ہے اس لیے عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے حضرت امام حسین نے اپنا سر تو کٹوایا لیکن جابر حکمرانوں کے سامنے سر نہ جھکایاانہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کررہی ہے ملک میں عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتی ہے کرپٹ ٹولے نجات جماعت اسلامی دلاسکتی ہیں ایسا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں جو کہ شریعت محمدی کے مطابق ہو اس کے بعد جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ بتائیں کہ اپنی دس سالا اقتدار میں کیا کام کیا ؛اگر آپ کو پانچ ہزار سال تک حکومت مل جائے تو لیکن عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتے انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی کا منشور ہے روٹی ،کپڑا ،مکان،لیکن عوام کو اب تک نہ مکان ملا نہ روٹی ملی اور نہ گھر ملا ہے یہ صرف کھوکھلے نعرے صرف میڈیا تک محدود ہیں پی پی پی کی موجودہ سندھ حکومت مٰیں سندھ کے تمام تعلیمی ادارے تباہ کی دہانے پر پہنچ چکے ہیں سندھ میں تعلیم کا بیڑا غرق کردیا گیا سندھ بھر میں تعلیم ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود بند پڑے ہوئے اسکول نہ کھولے جاچکے ہیں اسی فیصد بچے تعلیم سے محروم ہورہے ہیں اور جہاں تعلیم سرگرمیاں جاری ہیں وہاں فرنیچر اور پانی اور درسی کتابوں کی سہولت موجود نہیں ہے اور سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر کی کمی اور ادویات کی سہولت میسر نہیں جس کی وجہ مریض دربدر ہورہے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ آپ کی حکومت کے دن پورے ہوچکے ہیں سندھ حکومت نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری ،بدامنی،مفلسی کے سوا کچھ نہیں دیا اب کامیابی نظام مصطفی میں مضمر ہے جماعت اسلامی ہی نے غریب عوام کے ہاتھ تھامے ہوئے ہیں آج امت مسلمہ کو ایک جگہ متحد کرنے کی ضرورت ہے اور جماعت اسلامی انقلاب برپا کرے گی اس موقع صوبائی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو،صوبائی نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن،ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی دیگر نے بھی خطاب کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.