یوسف رضا گیلانی کی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت، عالمی برادری نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 30 ستمبر 2017 20:11

یوسف رضا گیلانی کی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت، ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے ایل اوسی پربھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا نوٹس لے۔یوسف رضا گیلانی نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر راوالا کوٹ میں بھارتی فوج نے شہری علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو شہری شہید جب کہ ایک شہری زخمی ہوگیا تھا۔