ہرنائی،ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر اہم انتظامی اسامیاں خالی پڑی ہونے سے عوام شدید مشکلات سامنا ہے ،عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 30 ستمبر 2017 19:42

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 ستمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی نے کہا کہ ضلع میں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر اہم انتظامی اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہے جسکے باعث ہرنائی ضلع کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ پارٹی بیان میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرسمیت انتظامی آفیسران کے اہم عہدے خالی ہونے کے باعث انتظامی بحران پیدا ہوگیا ہے ، تقریباًدو ہفتے سے ڈپٹی کمشنر، کئی سالوں سے کوئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دو ماہ سے کوئی اسسٹنٹ کمشنر موجود نہیں، تمام انتظامی امور کو ایک تحصیلدار چلانے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں حکمران پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال کے حلقہ انتخاب اور کوئلے کے وسیع ذخائر سے مالا مال ضلع ہرنائی میں بلوچستان حکومت کی گڈ گورننس کی نئی مثال سامنے آگئی بیان میں کہا ہے کہ ضلع کے نظام کو ایک سولہ گریڈتحصیلدر چلارہا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں حلقہ کے منتخب نمائندہ صوبائی وزیر اور نام نہاد قوم پرست جماعت کے عہدیداران ضلعی انتظامیہ سے غیر قانونی کام کراتے ہیں انکار پر ڈی سی اور دیگر آفیسران کاتبادلہ کرنے کی دھکمی دی جاتی ہے اس لئے کوئی بھی آفیسر ہمارے ضلع کو آنے کیلئے تیار نہیں یہاں تمام دفتروں کو سیاسی دباؤ میں لاگیا ہے ہر آفیسر کو پارٹی کی مرضی کے مطابق کام کرنے کی دھکمی دی جاتی ہے انتظامیہ کی غیر موجودگی میں تمام سرکاری دفاتر کی کارروائی متاثر ہورہی ہے اور ضلع کو نقصان کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے عوامی نیشنل پارٹی چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بالا سے مطالبہ کرتی ہے کہ ضلع میں ایماندار ضلعی انتظامی آفیسران کی تعیناتی کی جائے ۔