فیصل آباد،ملک سے موجودہ یزیدی جمہوریت کے خاتمے کیلئے پاکستانی عوام حضرت امام حسین ؓ کے پیغام کو لیکر آگے بڑھیں ، جمشید دستی

ہفتہ 30 ستمبر 2017 19:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 ستمبر2017ء) چیئر مین پاکستان عوامی راج پارٹی جمشید دستی ،سینئر رہنما (کینیڈا) چوہدری حمزہ طارق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ آپ کے جانثار ساتھیوں نے اسلام کی بقاء کیلئے کربلا کے میدان میں لازوال قربانی دی ، آپ کی تعلیمات مقدسہ پر عمل کرکے ہم اپنی زندگیوں کو اسلامی سانچے میں ڈھال سکتے ہیں ‘ آج دنیا بھر میں مسلمانان عالم اپنا کھویا ہوا مقام اس صورت میں حاصل کرسکتے ہیں کہ آقائے دو جہاں ‘ رحمت عالیان حضرت محمد مصطفیٰ ؐ اور آپ کیاہل بیت کی تعلیمات مقدسہ پر چلتے ہوئے دین اسلام کی سربلندی کیلئے متحد ہوجائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام حضرت امام حسین ؓ کے پیغام اور مشن کو لیکر آگے بڑھیں تاکہ ملک سے موجودہ یزیدی جمہوریت کا خاتمہ ہوسکے۔ محرم الحرام سید الشہدا ء حضرت امام حسین اوران کے جان نثاروں کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے ، کوئی بھی مسلمان اس عظیم قربانی سے انکار نہیں کرسکتا ۔ محرم الحرام میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ شہدا کربلا کا سوگ منا تے ہیں لیکن ہرایک کا طریقہ الگ ہے۔

متعلقہ عنوان :