شخصی آمریت کیخلاف جدوجہد پیغام شہادت حسین ہے،موروثی سیاست ملک میں کرپشن کی طرح ایک ناسور کی شکل اختیار کرگئی ہے، جنرل سکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ

ہفتہ 30 ستمبر 2017 19:32

ٹھٹہ/مٹیاری/بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 ستمبر2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ اتحاد امت اورشخصی آمریت کے خلاف جدوجہد پیغام شہادت حسین ہے،موروثی سیاست ملک میں کرپشن کی طرح ایک ناسور کی شکل اختیار کرگئی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ ضلعی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. صوبائی رہنما مجاہدچنا،ضلعی امیر مولانا عطاالرحمن بلوچ،الطاف ملاح، آدم گندرو بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ ملک وسائل سے مالا مال ہے، اہل و دیانتدار قیادت کی وجہ سے بے شمار مسائل کا شکار ہے مٹھی بھر طبقہ ملک کے وسائل پر قابض جبکہ غریپ آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے بھی سخت پریشان ہ۔ بلدیاتی ادارے کرپشن و لوٹ مارکے مراکزاور ہرشہر تباہی کی منظر کشی، میرٹ کا قتل، جمہوریت کرپشن کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خانوادے رسول امام حسین نے میدان کربلا میں قربانی دیکر اسلامی نظام کے نفاذ اور شخصی آمریت کے خلاف جدوجھد کا درس دیا، جماعت اسلامی معاشرے کے تمام طبقوں کی نمائندگی کرتی ہے اللہ کی مدد اور عوام کی طاقت سے یزیدیت کے خلاف اور حق کے غلبہ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، نواز شریف سیاسی بیان بازی کے بجائے عوام کو کلیئر بتائیں کہ ان کیخلاف کون سازش کررہا ہے،عوام کو عدلیہ اور فوج کیخلاف بھڑکانے کی بجائے وہ عدالتوں میں موجود مقدمات کا مقابلہ کریں اور خود کو کلیئر کروائیں تو ان کیلئے اچھا ہوگا۔

۔بدین: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی اسدللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے کہا ہے نااہل وزرائ کو یزدیت کی پرچار کرنے والے لوگ پارٹی کا صدر بنانے کی کوشش کررہے ہیںجوکہ عدالتوں میں حاضر ہونے کو تیار نہیں ہیںلوگوں پر ٹیکس لگانے والے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اربوں روپوں کی کرپشن کی ہے وہ نیب کے سامنے پیش ہونے کو تیار نہیں ہیںان خیالات کا اظہار انہوں جماعت اسلامی ضلع بدین کی جانب سے العباس ہال بدین میں منعقد ہونے والی ایک روزہ تربیت گاہ بعنوان شہادت حسین کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یزیدیت آج بھی ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کی صورت میں موجود ہے اس لیے عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے حضرت امام حسین نے اپنا سر تو کٹوایا لیکن جابر حکمرانوں کے سامنے سر نہ جھکایاانہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کررہی ہے ملک میں عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتی ہے کرپٹ ٹولے نجات جماعت اسلامی دلاسکتی ہیں ایسا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں جو کہ شریعت محمدی کے مطابق ہو اس کے بعد جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ بتائیں کہ اپنی دس سالا اقتدار میں کیا کام کیا ؛اگر آپ کو پانچ ہزار سال تک حکومت مل جائے تو لیکن عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتے انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی کا منشور ہے روٹی ،کپڑا ،مکان،لیکن عوام کو اب تک نہ مکان ملا نہ روٹی ملی اور نہ گھر ملا ہے یہ صرف کھوکھلے نعرے صرف میڈیا تک محدود ہیں پی پی پی کی موجودہ سندھ حکومت مٰیں سندھ کے تمام تعلیمی ادارے تباہ کی دہانے پر پہنچ چکے ہیں سندھ میں تعلیم کا بیڑا غرق کردیا گیا سندھ بھر میں تعلیم ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود بند پڑے ہوئے اسکول نہ کھولے جاچکے ہیں اسی فیصد بچے تعلیم سے محروم ہورہے ہیں اور جہاں تعلیم سرگرمیاں جاری ہیں وہاں فرنیچر اور پانی اور درسی کتابوں کی سہولت موجود نہیں ہے اور سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر کی کمی اور ادویات کی سہولت میسر نہیں جس کی وجہ مریض دربدر ہورہے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ آپ کی حکومت کے دن پورے ہوچکے ہیں سندھ حکومت نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری ،بدامنی،مفلسی کے سوا کچھ نہیں دیا اب کامیابی نظام مصطفی میں مضمر ہے جماعت اسلامی ہی نے غریب عوام کے ہاتھ تھامے ہوئے ہیں آج امت مسلمہ کو ایک جگہ متحد کرنے کی ضرورت ہے اور جماعت اسلامی انقلاب برپا کرے گی اس موقع صوبائی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو،صوبائی نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن،ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی دیگر نے بھی خطاب کیا۔