شہدائے کربلا نے اسلام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر دین مصطفیﷺ کو رہتی دنیا تک قائم و دائم کردیا ,مو لانا مشتاق احمدلاہوری

ہفتہ 30 ستمبر 2017 18:54

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2017ء) پاکستان علماء کو نسل لاہور کے صدر مو لانا مشتاق احمدلاہوری نے کہا کہ شہدائے کربلا نے اسلام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر دین مصطفیﷺ کو رہتی دنیا تک قائم و دائم کردیا یزید کی جاگیرانہ اور غیر اسلامی طرز عمل کو ہمیشہ کیلئے ختم کرکے اسلام کا پرچم سربلند کیا حضرت سیدنا امام عالی مقام امام حسین ؓ نے اپنا سب کچھ اسلام کے تحفظ کیلئے قربان کرکے تاقیامت یہ درس دیا کہ اسلام کی بقاء کیلئے اپنا گھر بار قربان کرنا پڑے تو اس سے دریغ نہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے خطاب میں کیااس موقع پر پیر اسماعیل نقشبدی ،حافظ محمود خالد گھمن ،اظہر شاہ ،سید علی مر تضی ،نو ید شیخ ،افضل لاہوری ،شیخ احسان اور دیگر بھی مو جو د تھے مذ یدمو لانا مشتاق احمدلاہوری نے کہا کہ اس وقت اسلام سے دوری کی مسلمان زوال پذیر ہیں امام حسین ؓ کی قر بانی حق و باطل میں فرق کو واضح کر تی ہے

متعلقہ عنوان :