Live Updates

مسلم لیگ (ن) کسی کو اپنا لیڈر چھیننے کی اجازت نہیں دے گی، جمہوریت اور سیاسی سسٹم ناقابل تجربہ کار قیادت کا متحمل نہیں ہو سکتا، عمران خان اپنی ہی جماعت کیلئے بوجھ بنے ہوئے ہیں، ایل او سی پر واقعات کا مقصد پاکستان کو الجھانا ہے، بھارت کو مسئلہ کشمیر سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے،بھارت کو آخر کار مذاکرات کی میز پر آنا ہی ہو گا

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں احسن اقبال اور پرویز رشید کا بیان

ہفتہ 30 ستمبر 2017 17:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کسی کو اپنا لیڈر چھیننے کی اجازت نہیں دے گی، جمہوریت اور سیاسی سسٹم ناقابل تجربہ کار قیادت کا متحمل نہیں ہو سکتا، عمران خان اپنی ہی جماعت کیلئے بوجھ بنے ہوئے ہیں، کنٹرول لائن پر واقعات کا مقصد پاکستان کو الجھانا ہے، بھارت کو مسئلہ کشمیر سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے،بھارت کو آخر کار مذاکرات کی میز پر آنا ہی ہو گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، کنٹرول لائن پر واقعات کا مقصد پاکستان کو الجھانا ہے، بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، بھارت کو مسئلہ کشمیر سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، بھارت کو آخر کار مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔ مسلم لیگ کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ سڑکوں پر آنے کی دھمکیاں دینے والا چار سال سے سڑکوں پر ہے،عمران خان اپنی ہی جماعت کیلئے بوجھ بنے ہوئے ہیں، جمہوریت اور سیاسی سسٹم ناقابل تجربہ کار قیادت کا متحمل نہیں ہو سکتا، مسلم لیگ(ن) اپنا لیڈر چھیننے کی اجازت کسی کو نہیں دے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات