کوئٹہ سمیت بلوچستان میں یوم عاشور کل منایا جائیگا،پانچ اضلاع حساس قرار

سکیورٹی کے سخت انتظامات ،دکانیں اور مارکیٹیں بند،ڈبل سوار پر پابندی،موبائل سروس بند میڈیکل کمپلیکس سمیت ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ،ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ

ہفتہ 30 ستمبر 2017 16:34

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں یوم عاشور کل منایا جائیگا،پانچ اضلاع حساس ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2017ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم عاشورہ کل منائی جائے گی یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کر دیئے گئے یوم عاشورہ کے جلوس کی روٹس کو مکمل طور پر سیل کر کے تمام دکانوں اور مارکیٹوں کو بند کر دیا گیا کوئٹہ سمیت پانچ اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا جبکہ کوئٹہ شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی اور موبائل فون وانٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند رہے گی ٹریفک پولیس نے یوم عاشورہ کے موقع پر ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا جلوس کی روٹ کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کے جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور روٹ کی طرف جانیوالے تمام سڑکیں اور متعلقہ گلیاں بھی بند رکھی جائے گی سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں ایمر جنسی نافذکر کے تمام ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم عاشورہ انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائے گی اور اس موقع پر کوئٹہ سمیت نصیرآباد، جعفرآباد، کچھی اور لسبیلہ میں جلوس نکالی جائے گی اور ان پانچ اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا محرم الحرام کے حوالے سے حکومت نے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے ہیں پولیس، بی سی اور ایف سی کی7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہے جبکہ ایف سی اور لیویز کے اہلکار یوم عاشورہ کے موقع پر پہاڑوں پر بھی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ٹریفک پولیس نے یوم عاشورہ کے موقع پر ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا جلوس کی روٹ کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کے جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور روٹ کی طرف جانیوالے تمام سڑکیں اور متعلقہ گالیاں بھی بند رکھی جائے گی جلو س گزرنے والے روٹس پر تمام مارکیٹوں، بازاروں اور دکانوں کو مکمل طور پر سیل کر کے ٹرک اور کنٹینرز کھڑے کر دیئے کوئٹہ کے سیل کئے جانیوالے علاقوں کے لوگ اپنے آبائی گائوں چلے گئے محکمہ داخلہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پانچ اضلاع میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کریں گے جبکہ محکمہ صحت بلوچستان نے یوم عاشورہ کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار سے نمٹنے کے لئے سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی اور تمام ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی سول ہسپتال کوئٹہ اور بی ایم سی میں مین گیٹ پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کر دیئے گئے کسی بھی شخص کو شناختی کے بغیر اندر جانے اور آنے کی اجازت نہیں ہو گی سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت یوم عاشورہ کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار سے نمٹنے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی اور تمام تر حالات کنٹرول میں ہے ۔