صومالیہ کے فوجی کیمپ پر الشباب کے حملے میں 12اہلکار ہلاک،
18جنگجو بھی مارے گے حملے کے آغاز میں دو خودکش کاربم دھماکے کیے گئے جس کے بعد بھاری مشین گنوں، راکٹ لانچر وں اور چھوٹے ہتھیاروں سے مسلح جنگجو کیمپ میں داخل ہو گئے،سرکاری حکام
ہفتہ 30 ستمبر 2017 15:02
(جاری ہے)
احمد کا کہنا تھا کہ بھاری ہتھیاروں سے مسلح درجنوں عسکریت پسند ، کشتیوں میں سوار ہو کر دریا کے جانب سے چھاونی میں گھس آئے۔
جس کے بعد انہوں نے دو خودکش کار بم دھماکے کیے۔عسکریت پسندوں کے ریڈیو اندلس الشباب میں نشر کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگجوں نے چھاونی کو تہہ و بالا کر دیا۔ اس حملے میں 30 فوجی مارے گئے، 11 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ جن میں پانچ ایسی گاڑیاں تھیں جن پر ہتھیار نصب تھے۔شبلی زیریں نے نائب گورنر نے وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کو بتایا کہ دونوں فریقوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ لیکن انہیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بتانے کی اجازت نہیں ہے۔افریقی یونین کے دستے بھی الشباب کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ افریقی یونین یہ کہہ چکی ہے کہ وہ اگلے سال صومالیہ سے اپنے فوجی دستے نکالنا شروع کرے گی۔القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ صومالیہ کی حکومت کا تختہ الٹ کر پورے ملک میں اپنے انداز کا سخت شرعی نظام نافذ کرنا چاہتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.