پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کے لئے این او سی جاری کر دیئے

ٹی ٹونٹی کپ نہ کھیلنے والے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں ، مصباح ، آفری ، یونس ، سہیل تنویر اور محمد سمیع کو اجازت

ہفتہ 30 ستمبر 2017 13:42

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کے لئے این او سی جاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کے لئے این او سی جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق 5کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی اور کھلاڑی سائوتھ افریقہ میں گلوبل لیگ میں بھی شرکت کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو مشروط اجازت دیدی ہے۔ پی سی کے مطابق ٹی ٹونٹی کپ نہ کھیلنے والے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں ۔اس حوالے سے مصباح الحق ، شاہد آفری ، یونس خان ، سہیل تنویر اور محمد سمیع کو این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔