خادم پنجاب کی ہدایت پر جدید مشینی زراعت کے فروغ کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی کا اعلان

اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل زرعی مشینری سروس سینٹرز کے قیام پر حکومت پنجاب 1ارب 80کروڑ روپے خرچ کرے گی

ہفتہ 30 ستمبر 2017 13:19

خادم پنجاب کی ہدایت پر جدید مشینی زراعت کے فروغ کے لئے اربوں روپے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2017ء) حکومت پنجاب کاشتکاروں کی معاشی بہتری اور ان کی زرعی پیداوار میں مجموعی اضافہ کے لئے صوبے کے تمام اضلاع میں نجی شعبے کے اشتراک سے اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل زرعی مشینری سروس سینٹرز قائم کرے گی۔ یہ مراکز جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے فار م کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہونگے۔

بہتر ٹیکنالوجی اور موثر خدمات کے نتیجے میں کسانوں کی معاشی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13اکتوبر2017ہے۔ اس منصوبے پر 1ارب 80کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ پہلے مرحلے میں 18اضلاع میں رحیم یار خان، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولنگر، وہاڑی، شیخوپورہ، بہاولپور، گوجرانوالہ، قصور، جھنگ، سرگودھا، اوکاڑہ، خانیوال، مظفرگڑھ، لودھراں، ملتان، چکوال اور ڈی جی خان کی خواہش مند فرمیں اور کسان کوآپریٹو سوسائیٹیز سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ مزید معلومات کے لئے ہیلپ لائن نمبر 0800-29000یا 0800-15000پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔