ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 30 ستمبر 2017 12:44

ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔30 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2017ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہا تاہم پٹن میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز شہید بے نظیر آباد ، نور پور تھل اور بھکرمیں 41 ، نوکنڈی، دالبندین، روہڑی، رحیم یار خان، بہاولپور، ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :