محرم الحرام کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسزاور عملہ کی چھٹیاں منسوخ

جمعہ 29 ستمبر 2017 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں پمز اور پولی کلینک میں ڈاکٹرز،نرسزاور عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ، دونوں اسپتالوں میں کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ہائی الرٹ لگا دیا گیا ہے ، ڈاکٹرزکے بغیر اطلاع شہرسے باہر جانے پرپابندی عائدکر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محرم الحرام کی 9 اور10 تاریخوں میں اسلام آباد کے دو بڑے سرکاری ہسپتالوں پولی کلینک اور پمز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ عملہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

مجالس اور جلوسوں کے دوران کسی بھی حادثہ کے پیش نظر نرسوں ، اور ڈاکٹروں کو اپنی خدمات دینے کیلئیڈیوٹی پر موجود رہنے کیلئے پابد کیا گیا ہے اور احکامات کی خلاف کرنے والے ڈاکٹروں

متعلقہ عنوان :