ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں

جمعہ 29 ستمبر 2017 22:44

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ 9 اور 10 محرم کی مجالس اور جلوسوں کیلئے خصوصی پلان ترتیب دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

9 اور 10 محرم کو ریسکیو عملہ کے ساتھ ریسکیو محافظ بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے ریسکیو 1122 چنیوٹ 30 اے اور بی کیٹیگری کی مجالس و جلوس پر ایمر جنسی کور دیگی جن پر ریسکیو پوسٹ کے علاوہ ایمبولنسز بھی لگائی جائنگی۔

متعلقہ عنوان :