بدین حیدرآباد روڑ پر متارو بس اسٹاپ کے قریب کارحادثے میں سرکاری ادارے کا اہلکارجاں بحق ،ْدوسرا زخمی

حادثہ بدین کے تلہار ٹاؤن کے قریب متارو بس اسٹاپ میں پیش آیا جہاں دو گاڑیوں کا آپس میں تصادم ہوا تھا

جمعہ 29 ستمبر 2017 22:34

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) بدین حیدرآباد روڑ پر متارو بس اسٹاپ کے قریب کارحادثے میں سرکاری ادارے کا اہلکارجاں بحق ،ْ دوسرا زخمی ہوگیاپولیس کے مطابق حادثہ بدین کے تلہار ٹاؤن کے قریب متارو بس اسٹاپ میں پیش آیا جہاں دو گاڑیوں کا آپس میں تصادم ہوا تھا۔کار حادثے کے نتیجے میں 'انسپکٹر' امتیاز خان عرف ممتاز موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ 'سب انسپکٹر' سعید اختر شدید زخمی ہوگئے جنھیں تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق حادثے کے شکار دونوں افراد سرکاری ادارے سے تعلق رکھتے تھے تاہم ان کی کار کو نشانہ بنانے والی دوسری کار میں سوار افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جاں بحق انسپکٹر کی لاش کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال بدین لایا گیا جہاں سے ان کے آبائی علاقے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت بھیج دیا گیا۔ امتیاز خان اور سعید اختر دونوں معمول کی ڈیوٹی پر تھے۔ان کا کہنا تھا کہ زخمی سب انسپکٹر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ٹنڈو غلام حیدر پولیس کے اسٹیششن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) نند لال نے بتایا کہ پولیس واقعے کی تفتیش کرر رہی ہے۔نند لال کا کہنا تھا کہ 'زخمی اہلکار کی مدعیت میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :