Live Updates

مسلم لیگ(ن) کو مجرموں کے علاوہ کوئی نہیں مل رہا، موجودہ وزیراعظم پر ایل این جی کرپشن کا الزام ہے، شریف فیملی پر 300ارب کی کرپشن کا الزام ہے،

حنیف عباسی کی 500ارب روپے کا ایفیڈرین کیس ابھی تک عدالت میں نہیں لگا، حکومت کا کام ہے کہ ایفیڈرین کیس کو آگے بڑھائے،ہماری معیشت کو اسحاق ڈار نے تباہ کر دیا ،وزیر خزانہ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں مگر وہ استعفیٰ نہیں دے رہے، ملکی معیشت کا اتنا برا حال کبھی نہیں تھا جو آج ہے، محمد زبیر اپنا ضمیر بیچ کر گورنر سندھ لگے ہیں،جمہوریت اخلاقی قوت اور آمریت بندوق کے زور پر چلتی ہے ، اگر طاقتور شخص فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا تو عام آدمی کیسے کرے گا، خواجہ آصف کو کبھی وزیر خارجہ نہیں بننا چاہیے تھا،انکے بیان پر پاکستان کو نقصان پہنچا، ملیحہ لودھی نے بھارت کو جو جواب دیا خواجہ آصف نے غلط ثابت کر دیا، شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بننا چاہیے، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر ابھی صرف ایم کیو ایم سے بات ہوئی ،(ق)لیگ کے دور میں (ن)لیگ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیںجیت سکی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 29 ستمبر 2017 22:04

مسلم لیگ(ن) کو مجرموں کے علاوہ کوئی نہیں مل رہا، موجودہ وزیراعظم پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو مجرموں کے علاوہ کوئی نہیں مل رہا، موجودہ وزیراعظم پر ایل این جی کا الزام ہے، شریف فیملی پر 300ارب کی کرپشن کا الزام ہے، حنیف عباسی کی 500ارب روپے کا ایفیڈرین کیس ابھی تک عدالت میں نہیں لگا،یہ حکومت کا کام ہے کہ ایفیڈرین کیس میں پکڑے گئے ان کے معاملات آگے بڑھائے،ہماری معیشت کو اسحا ق ڈار نے تباہ کر دیا ،وزیر خزانہ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں مگر وہ استعفیٰ نہیں دے رہے، ملکی معیشت کا اتنا برا حال کبھی نہیں تھا جو آج ہے،گورنر سندھ محمد زبیر اپنا ضمیر بیچ کر گورنر سندھ لگے ہیں،جمہوریت اخلاقی قوت پر چلتی ہے جبکہ آمریت بندوق کے زور پر چلتی ہے، ظفر حجازی جس کا تعلق ایس ای سی پی سے تھا، وہ ان کی کرپشن بچارہا تھا، اسی طرح نیب ان کی کرپشن بچا رہا تھا، اگر طاقتور شخص فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا تو عام آدمی کیسے کرے گا، خواجہ آصف کو کبھی وزیر خارجہ نہیں بننا چاہیے تھا،انکے بیان پر پاکستان کو نقصان پہنچا، ملیحہ لودھی نے بھارت کو جو جواب دیا خواجہ آصف نے غلط ثابت کر دیا، شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بننا چاہیے، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر ابھی صرف ایم کیو ایم سے بات ہوئی ،(ق)لیگ کے دور میں (ن)لیگ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیںجیت سکی،(ن)لیگ نے شور مچایا کہ تحریک انصاف نے ان کے لوگ اٹھائے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حنیف عباسی کا بس چلے تو وہ یہ کہہ دے کہ جو پیسہ جمائما کے پاس تھا وہ جمی گولڈ سمتھ سے آیااور پھر جمی گولڈ سمتھ نے پیسہ کیسے کمایا، مسلم لیگ(ن) کو مجرموں کے علاوہ کوئی نہیں مل رہا، موجودہ وزیراعظم پر ایل این جی کا الزام ہے، وزیر خزانہ پر بھی الزامات ہیں، شہباز شریف عدالت میں کہتے ہیں کہ اورنج ٹرین کاکنٹریکٹ خفیہ ہے، یعنی اس قوم کا200ارب روپیہ خرچ ہورہا ہے وہ خفیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا سارا بچپن اپنے والدین کے ہمراہ پہاڑوں پر گزرا،پاکستان میں سیاحت میں بہت مواقعے ہیں اگر آپ نے ان علاقوں میں نوکریاں دینی ہیں تو سیاحت کو بڑھادیں، خیبرپختونخوا میں ایک سال میں 65فیصد سیاحت بڑھی ہے اور 5گنا یعنی 50فیصد غربت پنجاب کے مقابلے میں کم ہوئی ہے،اس کی سب سے بڑی وجہ سیاحت میں اضافہ ہے، میں سیاحت کیلئے نئی جگہیں تلاش کررہا ہوں کیونکہ پرانے مقامات پر رش بہت بڑھ گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حنیف عباسی کی 500ارب روپے کا ریفیڈرین کیس ابھی تک عدالت میں نہیں لگا،اصغر خان کا 25سال کیس نہیں لگا، شریف خاندان کے 17کیسز زیر التواء ہیں وہ ابھی تک عدالت میں نہیں گئے، حدیبیہ پیپر مل کا کیس بھی 17سال پرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا کام ہے کہ جو لوگ ایفیڈرین کیس میں پکڑے گئے ان کے معاملات آگے بڑھائے،ان لوگوں نے اداروں کے سربراہ اپنے بندے لگا رکھے ہیں جیسے ظفر حجازی جس کا تعلق ایس ای سی پی سے تھا، وہ ان کی کرپشن بچارہا تھا، اسی طرح نیب بھی ان کی کرپشن بچا رہا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ انتخابات کیلئے اپوزیشن صرف مطالبہ کر سکتی ہے، ہماری معیشت کو اسحاق ڈار نے تباہ کر دیا ہے، گورنر سندھ محمد زبیر اپنا ضمیر بیچ کر گورنر سندھ لگے ہیں، انہوں نے قرضے لے کر ملک کو برباد کر دیا ہے،وزیر خزانہ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں مگر وہ استعفیٰ نہیں دے رہا، جمہوریت اور آمریت میں یہ فرق ہے کہ جمہوریت اخلاقی قوت پر چلتی ہے جبکہ آمریت بندوق کے زور پر چلتی ہے، انگلینڈ کی وزیراعظم کو ضرورت نہیں تھی مگر اس نے دوبارہ الیکشن کروا کر مینڈیٹ حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا اتنا برا حال کبھی نہیں تھا جو آج ہے، شریف فیملی پر 300ارب کی کرپشن کا الزام ہے، عمران خان نے کہا کہ اگر طاقتور شخص فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا تو عام آدمی کیسے کرے گا، خواجہ آصف کو کبھی وزیر خارجہ نہیں بننا چاہیے تھا،خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو بھارت سے دوستی کی سزا ملی، خواجہ آصف کو امریکہ میں پاکستان کا موقف پیش کرنا چاہیے تھا،خواجہ آصف کے بیان پر پاکستان کو نقصان پہنچا، ملیحہ لودھی نے بھارت کو جو جواب دیا خواجہ آصف نے غلط ثابت کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بننا چاہیے، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر ابھی صرف ایم کیو ایم سے بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت میں خیبرپختونخوا دیگر صوبوں سے آگے ہے، پاکستان میں بھی اصلاحات کریں گے مسائل آئیں گے۔۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ ہسپتالوں کا مینجمنٹ سسٹم بہتر کیا، آج خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں 9ہزار ڈاکٹرز ہیں اور اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر ہو رہی ہے، پشاور میٹرو کی تکمیل کا وقت ابھی نہیں بتا سکتا، مسلم لیگ (ق)کے دور میں مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں جیت سکتی،(ن)لیگ نے شور مچایا کہ تحریک انصاف نے ان کے لوگ اٹھائے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات