نوشکی، ممتاز قبائلی وسیاسی رہنما ئسردارپرنس عبدالقادر رخشانی نے کیڈٹ کالج میں کلاسز شروع نہ ہونے کے خلاف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا

کیڈٹ کالج نوشکی،چاغی ،خاران اور واشک کے عوام کا عظیم اثاثہ ہے

جمعہ 29 ستمبر 2017 22:00

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2017ء) ممتاز قبائلی وسیاسی رہنماء چیف آف رخشان سردارپرنس عبدالقادر رخشانی نے کیڈٹ کالج میں کلاسز شروع نہ ہونے کے خلاف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا،سردار پرنس عبدالقادررخشانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیڈٹ کالج نوشکی،چاغی ،خاران اور واشک کے عوام کا عظیم اثاثہ ہے مگر عوامی نمائندوں کے عدم دلچسپی اور نااہلی کے وجہ سے 11سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی تاحال مکمل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کلاسیں شروع کی جاسکی ہیں،جبکہ اس کے برعکس قلعہ سیف اللہ ودیگر علاقوں کے کیڈٹ کالج کئی سال قبل ہی مکمل ہوگئے ہیں جہاں طلباء کی کثیر تعداد فارغ التحصیل بھی ہوچکی ہے مگر نوشکی کیڈٹ کالج طویل عرصہ گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکا ہے ،کیڈٹ کالج نوشکی اور قریبی اضلاع کے لئے اہم اثاثہ ہے جو عوامی نمائندوں کے عدم دلچسپی کے باعث تاحال مکمل نہیں ہوسکاہے،کیڈٹ کالج کی مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی ہے اور ہم بھی مزید تاخیر برداشت نہیں کرسکتے انہوںنے کہاکہ ایم پی اے ،ایم این اے اور دو سینیٹرز کا تعلق نوشکی سے ہونے کے باوجود بھی کیڈٹ کالج کی عد م تکمیل عوامی نمائندوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،علاقے کے طلباء دوردراز اور دیگر اضلاع میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ،انہوں نے کہاکہ کیڈٹ کالج میں کلاسز شروع نہ ہونے کے خلاف 15اکتوبر کو پریس کلب نوشکی کے سامنے سے احتجاجی لانگ مارچ شروع کی جائیگی اور کوئٹہ میں کورکمانڈر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائیگا اور کمانڈر سدرن کمانڈ سے اپیل کرینگے کہ وہ کیڈٹ کالج کو مکمل کرنے اور کلاسز شروع کرنے میں اپنا کردار اداکریں کیونکہ عوامی نمائندے اور سیاسی جماعتیں اور حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے،عوام کے امیدوں کا آخری سہارا صرف اور صرف کمانڈر سدرن کمانڈ سے وابستہ ہے،انہوں نے کہاکہ نوشکی چاغی،خاران اور واشک کے عوام لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریںتاکہ انکے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :