اسلام آباد، کربلا کے شہداء کی بیویوں، مائوں، بیٹیوں کا کردارآج کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے،صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز

جمعہ 29 ستمبر 2017 21:20

اسلام اآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ سیدہ زینب ؓ کابے مثل کردار ، حضرت کلثوم ؓ ،سیدہ سکینہ ؓ ، اسیران اہل بیت اور کربلا کے دیگر عظیم شہداء کی بیویوں، مائوں، بیٹیوں کا کردارآج کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے،صرف عاشورہ میں ہی نہیں کربلا میں موجود خواتین نے شہادت امام عالیٰ مقام ؓ کے بعد مختلف مقامات پر اپنے اہم کردار سے یہ ثابت کیا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ اپنے ساتھ رہتی دنیا تک تربیت کرنے والی مثالی خواتین کو لے کر مدینے سے نکلے تھے، روز محشر سیدہ کائنات کو کیا منہ دکھائیں گے۔

وہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام ’’کربلا میںخواتین کا کردار ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افنان بابر، عائشہ مبشر، زینب ارشد، آمنہ بتول، کلثوم جاوید، کلثوم طفیل، عائشہ قادری، ایمن قادری و دیگر بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ کی شریک حیات ام لیلیٰ ؓ اور ام ربابؓ کی بے مثال قربانیوں کو آج بھی تاریخ یاد کرتی ہے۔

کربلا میں موجود عظیم مائوں کا حوصلہ ہی تھا کہ اسلام کی سربلندی کیلئے ایک نے عمر بھر کی کمائی حضرت علی اکبرؓ کو حضرت امام حسین ؓ کے عظیم مشن پر قربان کر دیا۔ حضرت ام رباب ؓ نے اپنے چھ ماہ کے ننھے شیر خوار کو قربان کیا۔ کربلا میں سیدہ سکینہؓ کا کردار اہل قلب کو سسکیاں لینے پر مجبور کر دیتا ہے۔ سیدہ زینب ؓ برداشت اور صبر کے اعلیٰ درجے پر فائز تھیں۔ دم توڑتی انسانیت کو زندہ کرنے کا جو ارادہ حضرت امام حسین ؓ گھر سے لے کر نکلے تھے اس کو انجام تک کردارو گفتار زینب ؓنے پہنچایا۔