حسین حقانی کی تصویر واشنگٹن میں پاک سفارت خانے سے ہٹا دی گئیں۔

جمعہ 29 ستمبر 2017 20:47

حسین حقانی کی تصویر واشنگٹن میں پاک سفارت خانے سے ہٹا دی گئیں۔
واشنگٹن:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-29 ستمبر-2017ء) واشنگٹن میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کی تصویرپاک سفارتخانے سے ہٹادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستان کے سفارتخانے میں تمام سفیروں کی خدمات کو سہرانے کے لیے انکی تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں جبکہ وہاں پر حسین حقانی کی تصویرہٹادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حسین حقانی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں 2008 سے2011 کے دوران پاکستانی سفیر کے طور پر اپنی خدمات انجام دی تھیں تاہم بعدازاں میمو گیٹ کے معاملے پر ہٹادیا گیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کو کافی تنقید اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حسین حقانی کی تصویر کہاں آویزاں نہیں کی گئی آپ بھی دیکھئیں۔

حسین حقانی کی تصویر واشنگٹن میں پاک سفارت خانے سے ہٹا دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :