یوم عاشورہ: سانگھڑ ضلع بھر میں 15 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے

سیکورٹی پر چار ہزار سے زائد پولیس رینجرز قومی رضا کار اور حیدر اسکاوٹس کے دستے موجود رہیں گے

جمعہ 29 ستمبر 2017 21:11

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2017ء) یوم عاشورہ پر سانگھڑ ضلع بھر میں 15 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے جن کی سیکورٹی پر چار ہزار سے زائد پولیس رینجرز قومی رضا کار اور حیدر اسکاوٹس کے دستے موجود رہیں گے جبکہ ضلع بھر کو سیکورٹی سخت رہی ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور ہر شخص جو کہ ضلع میں داخل ہورہا ہے اس کو مکمل شناخت کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے دوسری جانب تمام ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کرنے کے لئے ایس ایس پی آفس سانگھڑ میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کی نگرانی سندھ رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کرنل شکیل کر رہے ہیں جبکہ ان کی معاونت لیفٹینٹ کرنل حامد مختار اور ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی لنجار کر رہے ہیں ضلع سانگھڑ میں یوم عاشورہ پر برآمد ہونے والے تمام ماتمی جلوسوں کو سیکورٹی کے حوالے سے چھ سیکورٹی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سانگھڑ ۔

(جاری ہے)

شہدادپور۔ٹنڈوآدم ۔کھپرو۔سنجھورو اور جام نواز علی شامل ہیں جبکہ ہر زون کا مشترکہ سیکورٹی انچارج سندھ رینجرز کا ڈی ایس آر اور سندھ پولیس کا ڈی ایس پی ہوگا جوکہ ہر جلوس کی لمحہ بہ لمحہ کی سیکورٹی رپورٹ مرکزی کنٹرول روم سانگھڑ کو فراہم کریں گے جبکہ یوم عاشورہ پر اچانک سیکٹر کمانڈر سندھ رینجرز کرنل شکیل اور دیگر اعلیٰ رینجرز و پولیس افسران ماتمی جلوسوں کا دورہ بھی کریں گے جبکہ تمام ماتمی جلوسوں کی روٹس کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سانگھڑ ماتمی جلوس برآمد ہونے سے پہلے سرچنگ بھی کرے گا جبکہ ضلع سانگھڑ کے یوم عاشورہ پر نکلنے والے پانچ ماتمی جلوسوں سانگھڑ ٹنڈوآدم شہداد پور سنجھورو اور کھپرو کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ ڈیپٹی کمشنر سانگھڑ کی جانب سے یوم عاشورہ پر ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی عائد کردی گئی ہے جبکہ نویں اور دسویں محرم الحرام کو ضلع بھر میں نکلنے والے تمام ماتمی جلوسوں کے روٹس کو سیکورٹی اداروں نے مکمل طور پر سیل کردیا ہے اور روٹس کے راستے پر آنے والی تمام دوکانوں کو بھی دو دن تک مکمل طور پر بند رکنھے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ تمام ماتمی جلوسوں کے راستے میں آنے والی اونچی عمارتوں پر سندھ رینجرز اور پولیس کے اسنائپر ز کو تعینات کردیا گیا ہے ضلع بھر کے تمام ماتمی جلوسوں کے روٹس پر ضلع سانگھڑ کی تمام بلدیات کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ہر ماتمی جلوس برآمد ہونے سے پہلے مٹی اور دھول سے بچانے کے لئے فائر بریگیڈ سے پانی کا چھڑکائو بھی کیا جائے گا جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے عزاداروں کی سہولت کے لئے تمام ماتمی جلوسوں کے روٹس پر فکس اور موبائیل میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں جوکہ زخمی ہونے والے عزاداروں کو فوری طبعی امداد مہیا کریں گے جبکہ مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے تمام ماتمی جلوسوں کے روٹس پر عزاداروں کی سہولت کے لئے سبیلوں لنگر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ ضلع سانگھڑ میں موجود تمام سیاسی و سماجی پارٹیوں کے رہنماوں نے فقہ جعفریہ کے تمام عہد یداروں کو تمام ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :