قبائلی عوام کوضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑ کا میران شاہ شمالی وزیرستان ایجنسی سے آئے وفدسے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 29 ستمبر 2017 21:04

قبائلی عوام کوضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ قبائلی عوام کوضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میںمختلف شعبوں میںترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔وہ بروز جمعہ میران شاہ شمالی وزیرستان ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ایک وفدسے گفتگو کر رہے تھے۔

جنہوں نے ملک محمدرحمان کی قیادت میں گورنرہاؤس پشاورمیں گورنر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میںنیک محمد خان داوڑ،ملک محمد نور جان،ملک ثنااللہ اور دیگر افرادبھی شامل تھے۔وفد نے گورنرکوعلاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیااوران کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ گورنرنے اس موقع پر وفد کو ایجنسی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھر پورتعاون کا یقین دلایا۔دریں اثناء مردان سے تعلق رکھنے والے ایک وفدنے بھی کرنل شیرافغان کی قیادت میں گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرسے ملاقات کی اورگورنرکو علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔گورنرنے وفد کو اس سلسلے میںمکمل تعاون کا یقین دلایا۔ #

متعلقہ عنوان :