قومی وطن پارٹی حقیقی معنوں میں پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے جو انکے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرئیگی ،پختونوں نے ملک کی خاطر بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں لیکن ان کو قربانیوں کا صلہ نہیں ملا

مرکزی چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپائو کا یس فراہمی کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب

جمعہ 29 ستمبر 2017 21:02

قومی وطن پارٹی حقیقی معنوں میں پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے جو انکے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی حقیقی معنوں میں پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے جو انکے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، پختونوں نے ملک کی خاطر بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں لیکن ا فسوس کی بات ہے کہ ان کو ان قربانیوں کا صلہ نہیں ملا ۔

وہ بروز جمعہ یونین کونسل ڈھکی پی کے 20 میں سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ آفتاب شیرپائو نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں اور غریب طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے اور وہ ان کی فلاح اور حقوق و تحفظ کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی ، قومی وطن پارٹی چاہے حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں دونوں صو رتوں میں عوام کی خدمت کو فرض اولین سمجھتی اورہماری جماعت پختونوں کے حقوق کیلئے جدو جہد جاری رکھے گی، قومی وطن پارٹی کو جب بھی موقع ملا ہے تو پارٹی نے صوبہ کے عوام کی خدمت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات اٹھائے جن سے ان کی معیار زندگی بلند ہوئی۔

(جاری ہے)

آفتاب شیرپاو،ْ نے کہاکہ قومی وطن پارٹی قبائلی عوام کے ساتھ مشکل کی ہر گھڑی میںساتھ دے گی اور کوشش کرے گی کہ فاٹاکو خیبر پختونخوامیں انضمام کرکے پختونوں کی آواز کو موثر بنایا جائے، فاٹا اور خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی ، جمہوریت کے قیام اور قانون کی بالادستی کیلئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیںاور اس کے لئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا، فاٹا کے عوام کی فلاح تب ہی ممکن ہوگی جب فاٹا کومکمل طور پرخیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے، سال 2018انتخابات کاسال ہے اور پارٹی رہنمائوں اور ورکروں پر زور دیا کہ وہ آنے والے انتخابا ت کیلئے بھر پور تیاریاں کریں اور عوام کے ساتھ روابط مضبوط بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے صوبے کے عوام کی حقوق کیلئے ہر محاذ پرآواز اٹھائی ہے اورعوام پارٹی خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے آنے والے انتخابات میں قومی وطن پارٹی کا ساتھ دے گی ۔ انھوں نے پاکستان اور افغانستان کے مابین حالیہ مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین موجودہ مذاکراتی عمل نیک شکون ہے جو دونوں ممالک میں امن اور خوشحالی کا ضامن ہوگا۔

انہوں نے مر کزی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں ملکی اور سفارتی سطح پر مخلصانہ اقدامات اٹھائیں کیونکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین بہتر تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے بہترین مفاد میں ہوںگے اور اس سلسلے کو آگے بڑھانا ضروری ہے ۔انھوں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خود کش بم دھماکہ کی شدید مذمت کی اور اسے انتہائی ظالمانہ فعل قرار دیاانھوں نے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھماکہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افرادکے خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیا ۔

متعلقہ عنوان :