پنجاب میں کئی برس بعد موسم سرما میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی سپلائی بند نہ کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 ستمبر 2017 20:17

پنجاب میں کئی برس بعد موسم سرما میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی سپلائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 ستمبر2017ء) پنجاب میں کئی برس بعد موسم سرما میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی سپلائی بند نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رواں برس موسم سرما میں پنجاب اور خیبرپختوںکواہ کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی سپلائی بند نہیں کی جائے گی۔ جبکہ پاور سیکٹر کو بھی گیس کی سپلائی جاری رکھی جائے گی۔ کئی برس بعد یہ پہلا موقع ہے جب پنجاب کے گھریلو صارفین کیلئے موسم سرما میں گیس کی سپلائی بحال رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :