چین،طلاق کی تصدیق کیلئے تحریری امتحان لازمی قرار

جمعہ 29 ستمبر 2017 20:45

چین،طلاق کی تصدیق کیلئے تحریری امتحان لازمی قرار
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) چین کی عدالت نے طلاق کی تصدیق کیلئے امتحان دینا لازمی قرار دیدیا۔ چینی صوبے سی شان کے یبین قبیلے کی عدالت نے ایک خاص امتحان تیار کیا ہے جو تحریری سوالات اور جوابات پر مبنی ہو گا۔

(جاری ہے)

امتحان میں 60 فیصد سے زیادہ صحیح جواب دیئے گئے تو طلاق کا فیصلہ مسترد کر کے شادی نبھانے کا ایک اور موقع دیا جائے گا ، اگر 60فیصد سے کم صحیح جواب دیئے تو عدالت طلاق کی تصدیق کر دے گی۔ امتحان 3 حصوں پر مشتمل ہو گا۔پہلے حصے میں خالی جگہیں پٴْر کرنا ہونگی ، دوسرے میں مختصر سوالات کے جوابات دینے ہوں گے اور تیسرے حصے میں کچھ بیانات لکھنے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :