ایف سی ملکی سرحدات کی حفاظت کیساتھ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کیساتھ رہی ہے ،

کرنل ریحان ستی فری میڈیکل کیمپ لگاکر دور دراز علاقوںکی مشکلات میں کمی کی گئی ہے

جمعہ 29 ستمبر 2017 19:26

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) میجر جنرل ندیم انجم کی ہدایت پر شغالومیں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کمانڈنٹ ژوب ملیشاء کرنل ریحان ستی کی نگرانی میں منعقد کیاگیا کیپٹن ڈاکڑ حماد قیوم ،ایل ایچ وی ارشاد ظفر صوبیدار (میڈیکل) محمد زاہد اور ایف سی کے جوانوں نے خدمات سر انجام دیںکیمپ میں مجموعی طور پر 607مریضوں کا معائنہ کیاگیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی کمانڈنٹ ژوب ریحان ستی نے کیمپ کا معائنہ کیا اس موقع پر ریحان ستی نے کہا کہ ایف سی ملکی سرحدات کی حفاظت کیساتھ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ رہی ہے فری میڈیکل کیمپ لگاکر دور دراز علاقوںکی مشکلات میں کمی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :