کوئٹہ، ا حتساب عدالت نے سرکاری اراضی اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9اکتوبر تک کی توسیع کردی

جمعہ 29 ستمبر 2017 18:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) ا حتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے سرکاری اراضی اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9اکتوبر تک کیلئے توسیع کے احکامات دے دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ملزمان کو احتساب عدالت تحصیل دار محمد جان ،پٹواری محمد الیاس ،قانون گو عبدالواحد اور سید سلام آغاکو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تاہم نیب کی جانب سے ریفرنس عدالت میں پیش نہیں کی جاسکی جس پر عدالت نے نیب حکام کو 4دن تک مہلت دی اور ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9اکتوبر تک توسیع کی ۔

یاد رہے تحصیل دار محمد جان ،پٹواری محمد الیاس ،قانون گو عبدالواحد اور سید سلام آغاکو نیب حکام نے گرفتار کرکے دعویٰ کیا تھاکہ انہوں نے 3کروڑروپے کی سرکاری اراضی کو 48کروڑروپے کی اراضی قراردیکر 45کروڑ روپے سے زائد وصول کئے اس سلسلے میں تحقیقات میں ناقابل تردید ثبوت ملنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :