عاشورہ پر جنرل ہسپتال کا عملہ ہائی الرٹ ، ایمرجنسی سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ، اضافی ڈاکٹرز تعینات

زنجیر زنی سے متاثرہ افراد کیلئے علیحدہ بیڈز مخصوص ،کنٹرول روم قائم ،ادویات و وافر خون مہیا کر دیا گیا اس اہم مذہبی مو قع پر ہمیں زیادہ تن دہی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے ہوں گے، پرنسپل پی جی ایم آئی کی گفتگو

جمعہ 29 ستمبر 2017 18:34

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2017ء) عاشورہ کے موقع پر 9اور10محرم کو لاہور جنرل ہسپتال کے تمام عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ایمرجنسی سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے 11محرم تک کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیںاور زنجیر زنی سے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے علیحدہ بیڈز مخصوص کر دیے گئے ہیں ،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے ایل جی ایچ میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں ، نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکس کو ہدایت کی کہ وہ کسی قسم کی کوتاہی کے بغیر عاشورہ کے موقع پر اپنے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں، پرنسپل کو بتایا گیا کہ ہسپتال ایمر جنسی میں وافر مقدار میں ضروری ادویات اور خون مہیا کر دیا گیا ہے جبکہ 042-99264117پر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں تینوں شفٹوں میں انتظامی ڈاکٹر موجود ہو گا ،اسی طرح پہلے سے موجود عملے کے علاوہ اضافی سٹاف بھی ان دنوں میں خصوصی ڈیوٹی پر موجود ہو گا جو 11محرم تک اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں عزاداروں سمیت کسی بھی مریض کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا کہ اس اہم مذہبی مو قع پر ہمیں زیادہ تن دہی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ہمہ وقت صورتحال کی نگرانی کریں گے اور عاشورہ کے موقع پر عزاداران کو ہر ممکن طبی امداد مہیا کی جائے گی ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر غلام صابر نے بھی ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کو عاشورہ کے موقع پر مربوط انتظامات کویقینی بناتے ہوئے ہدایت کی کہ 9،10محرم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کہا کہ کو ئی بھی ملازم دوسری شفٹ کو چارج دیئے بغیر نہیں جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :