روزِ اوّل سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ،نوابزادہ نعمت اللہ خان زہری

کوشش ہے ہمار اہر لمحہ عوام کی خدمت میں گزرے ،مسائل حل ہوں ،حکومت ڈیمزبنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، تعمیر سے بارش کے پانی کو ندی نالوں میں ضائع ہونے سے محفوظ بنایا جاسکے گا، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 29 ستمبر 2017 18:23

نجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے کہاکہ ہم روزِ اوّل سے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہمار اہر لمحہ عوام کی خدمت میں گزرے اور عوام کے مسائل حل ہوں ۔ آگے چل کر عوام مذید تبدیلیاں محسوس کریں گی اور انہیں مذید ترقی ملے گی ان کے مسائل حل ہونگے ۔

بلاتفریق خدمت کو ہم عبادت سمجھ کررہے ہیں جس کا صلہ ہمیں اس دنیاء اور آخرت میں بھی ملے گا موجودہ حکومت ڈیمزبنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ضلع سکندرآباد میں رخشان ، سلطان آباد گدر اور مورنکی کے مقام پر ڈیمز تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ سلطان آباد گد ر ڈیم خطیر رقم سے بن رہاہے جس کی لاگت 32کروڑ روپے ہے۔ ۔ڈیمز بننے سے بارش کے پانی کو ندی نالوں میں ضائع ہونے سے محفوظ بنایا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

ڈیمز میں پانی اسٹور ہوگا جس سے غیر آباد زرعی زمینیں آباد ہوسکیں گی بلکہ عوام کو پینے کا پانی بھی میسرآئیگا۔ان خیالات کا اظہار کا انہوںنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر میر نعمت اللہ خان زہری نے کہاکہ بجلی کے حوالے سے بھی عوام کو سہولت دینی کی کوششیں جاری ہیںاور تمام علاقوں کا سروے مکمل کیا جاچکا ہے 8سے ایک ہزار اسکیم رکھا ہے ۔

جب یہ بجلی کے منصوبے مکمل ہونگے تو عوام کو روشنی میسر آئیگی ۔ اس کے علاوہ شمسی توانائی کے ذریعے نہ صرف گھریلو صارفین کو بجلی فراہم کی جارہی ہے بلکہ سولر سسٹم کے ذریعے واٹرسپلائی اسکیم بھی دے چکے ہیں جن سے لو گ پانی حاصل کررہے ہیں ۔سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے بھی اس علاقے کی اہمیت کافی حد تک بڑھ گئی ہے۔

سکندر زہری ڈسٹرکٹ کارو بار اور تجارت کے حوالے سے آنے والے دور میں ایک جنکشن ثابت ہوگامعاشی لحاظ سے بھی اس ڈسٹرکٹ کی اہمیت کافی حد تک بڑھ جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ مجوعی طور پر عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہم روزِ اوّل سے جدوجہد کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہمار اہر لمحہ عوام کی خدمت میں گزرے اور عوام کے مسائل حل ہوں ۔ آگے چل کر عوام مذید تبدیلیاں محسوس کریں گی اور انہیں مذید ترقی ملیگی ان کے مسائل حل ہونگے ۔

بلاتفریق خدمت کو ہم عبادت سمجھ کررہے ہیں جس کا صلہ ہمیں اس دنیاء اور آخرت میں بھی ملیگ۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عوامی خدمت کا جو موقع دیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرکے اپنے منصب سے عہدہ برآہوں اور ہمارے اقدامات کوعوام تادیر یاد رکھ سکیں۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران ہم نے عوام کے مسائل کے حل کے لئے جس انداز میں جدوجہد کی اور جو اقدامات سرانجام دیئے ہیں ان کی نظیر ماضی کے ادوار میں بالکل نہیں ملتی ہے ۔