خواجہ آصف نے امریکہ میں بیٹھ کر انڈیا کا موقف پیش کیا،شاہدخاقان عباسی اگر اصل وزیراعظم نہیں ہیں تواسمبلی توڑکرنئے الیکشن کرائیں،پاناما شریف اور اس کے حواری معززعدلیہ کوتنقید کا نشانہ بنارہے ہیں،نوازشریف پردواکتوبرکو فردجرم عائد ہوگی تومعلوم ہوجائے گا کہ انہیں کیوں نکالاگیا،فردجرم عائد ہوتے ہی اسحاق ڈار کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ،

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرخان ترین کی ملتان،لودھراں اوربورایوالہ کے پارٹی عہدیدران سے ملاقات ومیڈیا سے گفتگو

جمعہ 29 ستمبر 2017 17:21

ملتان/لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیرخان ترین نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے امریکہ میں بیٹھ کر انڈیا کا موقف پیش کیا،شاہدخاقان عباسی اگر اصل وزیراعظم نہیں ہیں تواسمبلی توڑکرنئے الیکشن کرائیں۔پاناما شریف اور اس کے حواری معززعدلیہ کوتنقید کا نشانہ بنارہے ہیں،نوازشریف پردواکتوبرکو فردجرم عائد ہوگی تومعلوم ہوجائے گا کہ انہیں کیوں نکالاگیا۔

فردجرم عائد ہوتے ہی اسحاق ڈار کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ،۔اپنی رہائش گاہ میں پی ٹی آئی ملتان ،کہروڑپکااور بورایوالہ کے پارٹی عہدیدران سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرخان ترین نے کہا کہ قوم کا پیسہ چوروں کے پروٹوکول پربہایا جارہا ہے،شریف خاندان کبھی بھی عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوا،ہمیشہ ڈیل کی ۔

(جاری ہے)

قوم کو مبارکباد ہو کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو ہمیشہ کیلئے نااہل کردیا۔

نوازشریف منی ٹریل نہیں دے سکے ،اب کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔نوازشریف پردواکتوبرکو فردجرم عائد ہوگی تومعلوم ہوجائے گا کہ انہیں کیوں نکالاگیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بین الاقوامی اورقومی سطح پربہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔خواجہ آصف نے امریکہ میں بیٹھ کر انڈیا کا موقف پیش کیا جس پر پوری قوم غم وغصے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف جنگ اور عوام کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

آئندہ الیکشن بھرپورتیاری اور بہترین حکمت عملی سے لڑیں گے،ن لیگ کوآنے والے الیکشن میں تاریخی شکست دیں گے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرخان ترین نے اپنے حلقہ انتخاب میں مصروف دن گزارا،پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کارکنان کی وفات پر لواحقین سے اظہارتعزیت کی،مختلف سیاسی شخصیات اورپارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیںجبکہ ان سے جلالپوپیروالا سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما ملک غلام عباس کھاکھی،کہروڑپکا سے نواب امان اللہ خان،بورایوالا کے بیرسٹر خالد نثارڈوگر زنے بھی ملاقات کی۔