نواز شریف کومعلوم ہوجائے گا، انہیں کیوں نکالا ،ْ جہانگیر ترین

شریف خاندان ڈیڑھ سال میں سپریم کورٹ کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکا تو اب کیا فراہم کریگا گفتگو

جمعہ 29 ستمبر 2017 16:51

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ دو اکتوبر کو نوازشریف پر فرد جرم عائد ہوجائیگی تو معلوم ہوجائیگا کہ انہیں کیوں نکالا شریف خاندان نے ہمیشہ ڈیل کی ،مشرف دور میں اگر ڈیل کرکے سعودی عرب نہ جاتے تو پہلے وہ ہوجاتا جو آج ہورہاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین نے بتایا کہ شریف خاندان ڈیڑھ سال میں سپریم کورٹ کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکا تو اب کیا فراہم کریگا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو ہمیشہ کیلئے نااہل قرار دیدیا۔جہانگیر ترین کا کہناتھاکہ شاہدخاقان عباسی بار بار کہہ رہے ہیں کہ اصل وزیر اعظم نوازشریف ہیں،اگر وہ اصل وزیراعظم نہیں تو اسمبلی توڑ کر نئے الیکشن کرادیں ۔