(ن) لیگ کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا، سازشیں کر نیوالے جلد بے نقاب ہوں گے ‘ نوازشر یف

ووٹ کا تقدس بحال ہواتو ہم سب کامیاب ہوجائیں گے میں 20کروڑ عوام کی جنگ لڑرہاہوں‘دہشت گردی کے خاتمے سے ملک میں خوشحالی آئی تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں امن قائم ہوا‘ بجلی کی لوڈشیڈ نگکو بھی ختم کر نے کا وعدہ پورا کر یں گے ‘ قوم کی دعاوں سے بیگم کلثوم نوازکی طبیعت بہترہوئی، قوم ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرے سابق وزیر اعظم کی رائے ونڈ میں نماز جمعہ کے موقعہ پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو

جمعہ 29 ستمبر 2017 16:22

(ن) لیگ کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا، سازشیں کر نیوالے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جکاسکتا سازشیں کر نیوالے جلد بے نقاب ہوں گے ‘ ووٹ کا تقدس بحال ہواتو ہم سب کامیاب ہوجائیں گے میں 20کروڑ عوام کی جنگ لڑرہاہوں‘(ن) لیگ اقدارکی سیاست نہیں کرتی ہے‘دہشت گردی کے خاتمے سے ملک میں خوشحالی آئی تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں امن قائم ہوا‘ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے اندھیروں کو بھی ختم کر نے کا وعدہ پورا کر یں گے ‘ قوم کی دعاوں سے بیگم کلثوم نوازکی طبیعت بہترہوئی، قوم ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرے۔

جمعہ کے روز رائے ونڈ میں نماز جمعہ کے موقعہ پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے میاں نوازشر یف نے کہا کہ میں 20 کروڑ عوام کی جنگ لڑرہا ہوں اور سازش کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے اور تمام حقائق ملک وقوم کے سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کو بحال کر کے ہی پار لیمنٹ اور جمہوریت اور اداروں کو مضبوط کیا جاسکتا ہے ہم ملک وقوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں جن پر کسی قسم کو سمجھوتہ کیا اور نہ ہی آئندہ کر یں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے مسلم لیگ(ن)اقدارکی سیاست کرتی ہے اور ملک میں دہشت گردی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کو حل کر کے ثابت کردیا ہے کہ (ن) لیگ جب بھی اقتدار میں آتی ہے تواس ملک میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوجاتا ہے مگر کچھ لوف ترقی کے اس سفر کے خلاف سازشیں کر تے ہیں مگر قوم نے متحد ہو کر ان کو ناکام بنانا ہے ‘ہشت گردی کے خاتمے سے ملک میں خوشحالی آئی تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں امن قائم ہوااور ملک دشمنوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :