سندھ ہائیکورٹ، ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کی چار دن کی عبوری ضمانت منظور

جمعہ 29 ستمبر 2017 16:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ہنگامہ آرائی اور جلا گھیراؤ کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کی چار دن کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو ہنگامہ آرائی اور جلائو گھیرا کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ماتحت عدالت نے غیرموجودگی میں ضمانت منسوخ کردی تھی۔ مقدمے کا سامنا کرنا چاہتا ہوں عبوری ضمانت دی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کی چار روز کیلئے عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت سلیم شہزاد کی عبوری ضمانت پچھتر ہزار روپے زر ضمانت کے عوض منظور کی۔