Live Updates

عمران خان 2013ء میں وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ کر گھر سے نکلے تھے، اب قائد حزب اختلاف بننے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں ‘ پرویز رشید

پی ٹی آئی میں اپوزیشن لیڈر بننے کے ڈیڑھ درجن امیدوار ہیں، عمران خان اپنی پارٹی کو ہی گراتے چلے جا رہے ہیں ‘ سابق وزیر اطلاعات و نشریات

جمعہ 29 ستمبر 2017 16:08

عمران خان 2013ء میں وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ کر گھر سے نکلے تھے، اب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 2013ء میں وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ کر گھر سے نکلے تھے، اب قائد حزب اختلاف بننے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں ، ملک ریاض، نواز شریف کے پاس ان کی اہلیہ کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف ہمارے لیڈر ہیں اور ہم سب ان کے کارکن ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی دونوں جمہوری جماعتیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ2013ء میں عمران خان وزیراعظم کا خواب دیکھ کرگھر سے نکلے تھے، اب 2017ء میں قائد حزب اختلاف بننے کے لیے ہاتھ پاں ماررہے ہیں جبکہ سال 2018ء میں عمران خان چیئرمین پی سی بی کے امیدوارہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جماعت میں وزیراعظم بننے کے ایک درجن امیدوار ہیں اور اپوزیشن لیڈر بننے کے ڈیڑھ درجن امیدوار ہیں، عمران خان اپنی پارٹی کو ہی گراتے چلے جا رہے ہیں اور وہ اپنے گھر کی اینٹیں اکھاڑ رہے ہیں۔پرویز رشید نے کہا کہ ملک ریاض، نواز شریف کے پاس ان کی اہلیہ کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات