صف اول کے حریت پسند قائد ڈاکٹر معراج الدین انتقال کرگئے

جمعہ 29 ستمبر 2017 16:02

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) صف اول کے حریت پسند قائد ڈاکٹر معراج الدین انتقال کرگئے لبریشن فرنٹ کا ڈاکٹر معراج کو زبردست خراج عقیدت سری نگر کے معروف معالج اورسماجی کارکن ڈاکٹر قاضی معراج الدین نے 90 کی دہائی میں جے کے ایل ایف کی طرف سے بھارتی فورسز کے خلاف مسلح جدوجہد شروع ہوتے ہی ڈاکٹر عبدالاحد گرو پروفیسرعبدالاحد وانی،شہیدغلام جیلانی کے ساتھ ملکر جے کے ایل ایف میں شمولیت کرکے تحریک میں ہر اول دستے کا کردار اداکیا گزشتہ روز انتقال کرگئے آزادکشمیر سمیت دیگر مقامات جہاںکشمیری آباد ہیں انکی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی جے کے ایل ایف کے مختلف دھڑوں کے قائدین محمد صغیر خان محمد یاسین ملک جاوید احمد میر فاروق ڈار صابر کشمیری عابد شاہین اوریونائٹیڈکشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن (یکجا) کے کنوینئر آصف اشرف نے ڈاکٹر معراج الدین کی تحریک آزادی کے لئے گران قدر خدمات پر انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے انھیں حقیقی معنوں میں بابائے قوم محمدمقبول بٹ شہید کا حقیقی پیروکار قرار دیا

متعلقہ عنوان :